ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق داعش سے روابط کی اطلاعات کے بعد ان طالبعلموں کو نکالا گیا ہے۔
الازھر کے مطابق داعش مدارس کے طلباء کے درمیان نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اس سے پہلے مصری سیکورٹی فورسز الازھر کے دو تاجیک طلباء کو داعش سے رابطے کے الزام میں گرفتار کرچکی ہیں۔
الازھر کے مطابق اخوان المسلمین سے وابستہ مذکورہ طلباء ترکی جانے اور داعش میں شمولیت کی راہ ہموار کرنے میں سرگرم تھے
الازھر نے تمام شعبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مصری طالبعلموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ داعش ان طلباء سے مدد لے سکتی ہے۔