مسجدالحرام؛ 70 زبانوں میں ترجموں کے ساتھ قرآن مجید کی تقسیم

IQNA

مسجدالحرام؛ 70 زبانوں میں ترجموں کے ساتھ قرآن مجید کی تقسیم

8:40 - September 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3362618
بین الاقوامی گروپ: مسجدالحرام اور مسجد النبی(ص) سے وابستہ پبلیکشن کی جانب سے ستر زبانوں میں ترجمے والے نسخے مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alhadath.ps» مطابق مسجد الحرام پبلیکشنز کے انچارج محمد ریال السیلانی کا کہنا تھا : کوشش کی جارہی ہے کہ تمام زبانوں میں زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو قرآن مجید کا نسخہ دیا جاسکے
انہوں نے کہا : اب تک بارہ لاکھ نسخے مسجدالحرام میں تقسیم ہوچکے ہیں جنمیں سے تین سو نسخے بصارت سے محروم افراد کے لیے لکھے گیے خط بریل کے خصوصی نسخے شامل ہیں
شیخ محمد ریال السیلانی کا کہنا تھا کہ اس سال ہر حاجی کو قرآنی نسخہ دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے اور ملک فھد پبلیکیشنز کےعلاوہ دیگر قرآنی نسخوں کو ضبط کیا جارہا ہے

السیلانی کے مطابق حاجیوں کی قرآت درست کرنے کی سہولت بھی  مسجد الحرام میں موجود ہے
پبلیکشیشنز انچارج نے حاجیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قرآن مجید کو مطالعے کے بعد مقررہ جگہوں پر درست واپس رکھیں ۔

3362120

نظرات بینندگان
captcha