ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «India Today» کے مطابق ماهش شارما نے کہا ہے کہ ہندی شاعری جیسے رامایانا، مهابهاراتا اور گیتا کو لازمی کورس میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا : اگرچہ انجیل اور قرآن مجید ہمارے لیے مقدس ہیں مگر پھر بھی یہ مقدس کتابیں ہندی انقلابی شاعری کی برابری نہیں کرسکتیں۔
بھارتی جنتا پارٹی کے شدت پسند رکن شارما اس سے پہلے گوشت کھانے پر پابندی کی بھی حمایت کرچکی ہے۔
بھارت میں ایک سو اسی ملین سے زائد مسلمان آباد ہیں اور انڈونیشیاء اور پاکستان کے بعد سب سے زیادہ مسلمان اسی ملک میں رہتے ہیں جبکہ اٹھائیس ملین عیسائی آبادی بھی انڈیا میں شامل ہے ۔