حج وزیارت امور کے ماہر: حادثے میں شہید حاجیوں کا مقبول حج / شہادت پر اہم احادیث موجود ہیں

IQNA

حج وزیارت امور کے ماہر: حادثے میں شہید حاجیوں کا مقبول حج / شہادت پر اہم احادیث موجود ہیں

8:55 - September 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3363029
بین الاقوامی گروپ: حج امور کے ماہر دانشور کے مطابق احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ان حاجیوں کا حج مقبول اور انکی موت شہادت کی موت ہے

ایکنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حج وزیارت امور کے ماہر حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمرتضی موسوی شاهرودی کا کہنا تھا کہ مراجع تقلید کے مطابق حالت احرام میں ان حاجیوں کی خدا سے ملاقات اور مقبول حج ثابت شدہ ہے
انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر ان حاجیوں کا حج قبول شدہ ہے اور انکے ذمے کوئی واجب حج اب باقی نہیں رہا اور انکے نامہ اعمال میں مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے
حجت‌الاسلام موسوی شاهرودی نے مزید کہا کہ رویات سے پتہ چلتا ہے کہ ان حاجیوں کو شہید کا درجہ ملا ہے جو حالت احرام میں دار فانی کو وداع کرگئے ہیں اور انکے سارے حج کے اعمال مقبول بارگاہ الہی ہیں۔


امور حج کے ماہر کا کہنا تھا کہ  حجاج مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے ہیں اور حالت احرام میں واجب اعمال بجا لاتے ہیں اور آٹھ ذی الحجہ کو حج تمتع کے مناسک کے لیے احرام باندھ کر نکلتے ہیں اور صحرائے عرفات کے بعد مشعرالحرام اور منا میں جاکر حج کے اعمال بجا لاتے ہیں۔

3362642

 

نظرات بینندگان
captcha