کویت؛مسجد امام صادق(ع) بم دھماکے میں ملوث مجرموں کی پیشی

IQNA

کویت؛مسجد امام صادق(ع) بم دھماکے میں ملوث مجرموں کی پیشی

9:01 - September 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3363036
بین الاقوامی گروپ: مسجد امام جعفر صادق (ع) دھماکے کے مبینہ 29 مجرموں کی عدالتی کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق کویتی کی دہشت گردی کورٹ میں مسجد امام جعفر صادق (ع) دھماکے کی عدالتی کاروائی کی سماعت شروع ہوچکی ہے
مرکزی ملزم اعزام عبدالرحمن صباح عیدان پر قتل ، دہشت گردی، بارودی مواد کی منتقلی اور حکومت کمزور کرانے کی سازشوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
چھ اگست کو پیشی میں ان مجرموں کی عبوری ضمانت منظور مگر ملک سے نکلنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
ان افراد میں کویت کے سات، سعودی عرب کے پانچ، پاکستان کے تین اور تیرہ مہاجرین شامل ہیں جبکہ ایک فراری ملزم بھی حکومت کو مطلوب ہے۔

رمضان المبارک ، چھبیس جون کو مسجد امام صادق (ع) دھماکے میں چھبیس نمازی شہید اور 227 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

3362689

نظرات بینندگان
captcha