دارالقرآن آستانہ علوی میں ایرانی قرآنی خواتین وفد کا استقبال

IQNA

دارالقرآن آستانہ علوی میں ایرانی قرآنی خواتین وفد کا استقبال

8:35 - September 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3365599
بین الاقوامی گروپ: اصفہان شہر کے خواتین گروپ«جامعة القرآن الکریم» نے نجف اشرف میں آستانہ علوی کے قرآنی شعبے کا دورہ کیا

ایکنا نیوز- «آستانہ مقدس علوی» کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستانہ کے شعبہ قرآن مجید کے انچارج ، سید محمدعلی حبل‌المتین اور شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ انوار الحسناوی نے ایرانی خواتین وفد کا استقبال کیا

«جامعة القرآن الکریم» کا وفد جو اصفہان سے محترمہ بتول شهشهانی، ڈایریکٹر «فاطمة‌ الزهراء(س)» عراق کے دورے پر آیا ہے انہوں نے آستانے کے قرآنی شعبے کی وزٹ کی اور قرآنی امور پر تبادلہ خیال کیا
محترمہ بتول شهشهانی، نے نجف اشرف کے سفر کا ایک اہم مقصد حرم مطهر امام علی(ع) کی زیارت اور قرآنی امور میں تبادلہ خیال کو قرار دیا۔
وفد نے اصفہان کے قرآنی مرکز جامعه القرآن الکریم کی قرآنی سرگرمیوں سے بھی عراقی قرآنی حکام کو آگاہ کیا۔
آستانے مقدسہ کے قرآنی مرکز کے ڈپٹی احمد الرحیمی نے وفد سے گفتگو میں ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ اور اس شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے علاوہ آستانےمیں مختصر مدت کے لیے قرآنی تدریسی امور پر ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

3365221

نظرات بینندگان
captcha