ایکنا نیوز- نو ذی الحجہ یوم شہادت مسلم بن عقیل پر اسلامک سوسائٹی کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب معروف دعا،دعائے عرفہ اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
آج بروز بدھ تئیس ستمبر کو بعد از نماز ظہرین ایڈیلیڈ میں این فیلڈ، ملینیم ہال میں مجلس و محفل دعا کا آغاز ہوگا جسمیں تمام مومنین و مومنات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مجلس عزا سے حجت الاسلام علامہ غلام علی حیدری خطاب کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامک سوسائٹی میں مختلف مواقعوں پر مجالس و محافل دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔