ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اتجاه پریس» کے مطابق مرجع تقلید آیتالله العظمی سید محمدسعید حکیم،کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیتالله العظمی سید محمدسعید حکیم نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے بات چیت میں اقوام متحدہ کی شام میں عدم توجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بحران زدہ شہروں جیسے «فوعه» اور «کفریا» میں شیعوں کی حفاظت انکی ذمہ داری بنتی ہے
انہوں نے کہا کہ علاقے کی کشیدہ صورتحال پر بان کی مون کو درست رپورٹ پیش کی جائے اور پیروان اہل بیت (ع) کے قتل عام کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے
قابل ذکر ہے کہ ادلب شہر پر قبضے کے بعد سے شام کے شہر فوعہ اور کفریا کئی مہینوں سے تکفیری گروپ جبهه النصره کے محاصرے میں ہیں اور انکا بیرونی دنیا سے رابطوں کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں۔