عبدالباری عطوان: منا حادثے سے سعودی خاندان کوسخت نقصان پہنچا ہے / سعودی عرب ضدبازی چھوڈ دیں

IQNA

عبدالباری عطوان: منا حادثے سے سعودی خاندان کوسخت نقصان پہنچا ہے / سعودی عرب ضدبازی چھوڈ دیں

6:53 - September 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3373992
بین الاقوامی گروپ: معروف عرب صحافی «عبدالباری عطوان» کا کہنا ہے کہ منا حادثے سے سعودی خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سعودی عرب کو اپنے امور میں تجدید نظر کرنے کی ضرورت ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «رأی الیوم» کے مطابق عرب دنیا کے نامور فلسطینی نژاد صحافی  «عبدالباری عطوان» نے یمن میں شکست، شام میں ناکام پالیسی اور منا واقعے کو سعودی خاندان کے لیے کاری وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے

عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ منا واقعے کے ابتداء سے ایران کا رویہ جارحانہ تھا اور رہبر انقلاب سمیت اعلی ایرانی حکام نے سعودی عرب کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ سعودی عرب دفاعی پوزیشن میں چلا گیا اور انکے مفتی «شیخ عبدالعزیز آل شیخ» نے یہ کہکر جان چھڑانے کی کوشش کی کہ رش کی وجہ سے حادثہ ایک اتفاق تھا اور اسمیں سعودی حکومت ذمہ دار نہیں
عرب صحافی کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا اب جاری رہے گا کیونکہ مرنے والوں سے زیادہ گم ہونے والے حاجیوں کا مسئلہ سنگین ہے کیونکہ ان میں اہم سفارت کار اور سپاہ پاسداران کے افراد شامل ہیں
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی حاجیوں کا مسئلہ ممکن ہے کہ قبول کیا جائے مگر گم شدگان کا مسئلہ آسانی سے قبول کرنا ممکن نہیں اور ممکن کہ کہ سازش کا پہلو درپیش ہو اور گم شدہ افراد سعودی تحویل میں ہوسکتے ہیں۔

عبدالباری عطوان نے مزید لکھا ہے کہ ایران سمیت کئی اسلامی ممالک اب شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں اور اسی طرح اسلامی ممالک کی جانب سے مقدس مقامات پر نظارت کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے جو سعودی عرب کے لیے ایک ریڈلائن کی حیثت رکھتا ہے۔

3372830

نظرات بینندگان
captcha