ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «SBS News»،کے مطابق مذکورہ کمپنی کی جانب سے " نیٹ پر اسلام مخالف تبلیغات پر نظارت" کے عنوان سے اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسمیں اسلام مخالف سوالات کے جوابات دینے کا اہتمام کیا گیا ہے
اس مہم میں اسلام مخالف امور اور زرائع کی شناخت اور اس حوالے سے اسلاموفوبیا کے خلاف اسلام کو درست انداز میں پیش کرنے پر کام کیا جائے گا۔
اس مہم سے اسلام مخالف تبلیغات پر نظر رکھنے میں آسانی ہوگی ۔ مہم کے سربراہ اور سوشل میڈیا ماہر ڈاکٹرآندره اوبولرکا کہنا ہے : انٹر نیٹ پر اسلام مخالف پروپیگنڈے میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور اس کی ایک اہم وجہ میڈل ایسٹ میں داعش جیسی تنظیموں کی دہشت گردی ہے۔
اس مہم میں اسلام فوبیا سے متاثر افراد کو رپورٹ اور واقعہ بیان کی سہولت دی گئی ہے۔