مصری حاجیوں کے مطابق منا میں درناک منظر تھا

IQNA

مصری حاجیوں کے مطابق منا میں درناک منظر تھا

7:22 - October 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3382054
بین الاقوامی گروپ: منا حادثے میں بچ جانے والا مصری حاجی؛سعودی سیکورٹی فورسز متاثرہ افراد کی مدد نہیں کررہے تھے / منا میں قیامت کا منظر تھا

ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق مصر کے ایک حاجی کا کہنا تھا کہ " منا میں قیامت کا منظر تھا" انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے تک لوگ ایکدوسرے کو دھکے دے رہے تھے لوگوں کے لباس گرگئے تھے اور پاوں کے نیچے لوگ کے جنازے پڑے تھے
اسکا کہنا تھا: مجھے لگا کہ کسی نے میرے پاوں کو کاٹا تو میں نے نیچے دیکھا کہ ایک عورت پڑی تھی جو آخری سانسیں لے رہی تھی وہ چاہتی تھی کہ میں اسے دیکھ سکولہذا اس نے دانت سے میرے پاوں کو کاٹا تاکہ اسے نجات دے سکو مگر اگر وہ میری ماں بھی ہوتی تو میں اس وقت اسکو نجات نہیں دے سکتا تھا کیونکہ میری حالت غیر تھی۔

«محمد جزار»ایک اور حاجی کا کہنا ہے کہ جب بعض حاجی ہوش میں آئے اور انکو پتہ چلا کہ انکے بچے یا بیوی اس المناک واقعے میں جان بحق یا گم ہوگئے ہیں تو وہ تقریبا دیوانگی کی حالت میں مبتلا ہوجاتے تھے 
،«محفوظ الطویل»، جو اس واقعہ میں موجود تھا کا کہنا ہے کہ رش جب حد سے بڑھ گئی تو میں سیکورٹی والوں کی جانب بڑھا اور ان سے منت و سماجت کی کہ بیرونی دروازے کھول دے تاکہ لوگوں کی جان بچ سکے مگر انہوں نے بے توجہی سے جواب دیا کہ اس طرف داخلہ منع ہے۔
اسکا کہنا تھا کہ واقعہ نو بجے رونما ہوا مگر ایمبولینس کی گاڑیاں دس بجکر بیس منٹ پر پہنچے۔
اس حاجی کا کہناتھا کہ اگر امداد جلد پہنچتے یا کم عمر اور کم تجربہ سپاہیوں کی جگہ باتجربہ اور سنیر اہلکار موجود ہوتے تو اس واقعے کے زیادہ نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔

3381780

نظرات بینندگان
captcha