سڈنی ؛ دعوت برائے تخریب مساجد!

IQNA

سڈنی ؛ دعوت برائے تخریب مساجد!

7:14 - October 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3383403
بین الاقوامی گروپ: اسلام مخالف گروپ «فریڈم پارٹی» نے " تخریب مساجد" کے عنوان سے مظاہروں کی دعوت دی ہے۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «IINA» کے مطابق اسلام مخالف گروپ کی جانب سے گذشتہ روز سڈنی شہر میں " مسجدوں کو ڈھانے کا وقت آگیا ہے" کے عنوان اور نعروں کے ساتھ مظاہرے کیے گئے
گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ «فرهاد جابر» نامی جوان جو مسجد میں آتا جاتاتھا کے ہاتھوں آسٹریلین پولیس قتل کیا گیا ہے لہذا مسجدوں کو گرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔
سڈنی حکام کی جانب سے ایک پولیس کے قتل کے نام پر مسجدوں کے خلاف مہم جوئی کی مذمت کی گئی ہے۔
«نیوساوت‌ولز» کمشنر کے مطابق اس واقعے کا مسلمانوں سے تعلق نہیں اور ایک فرد کا انفرادی کام ہے۔
امریکہ میں بھی اسلام مخالف گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا میں امریکہ اور دنیا بھر میں مسجدوں کے خلاف مظاہروں کی دعوت دی جارہی ہے ۔

3383238

نظرات بینندگان
captcha