ایکنا نیوز- ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق روسی نژاد امام جماعت کو شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے دہشت گرد بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جرمنی میں روسی جمہوریہ داغستان سے تعلق رکھنے والےتیس سالہ امام مسجد کو شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے دہشت گرد بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس پر شبہ تھا کہ وہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ کے حامی تھے۔
ملزم پرمبینہ طور پر شام میں داعش دہشت گردوں کے لیے رات کے وقت دیکھنے میں مدد کرنے والے فوجی آلات اور ٹیلی اسکوپ آلات کے حصول کے لیے کوششیں بھی کرتا رہا تھا۔
پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے ۔