ایکنا نیوز- اسکایی نیوزکے مطابق مشرقی سعودی عرب کے صوبے القطیف کے مضافات میں واقع شہر سیہات میں حسینیہ حیدریہ میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے-
روئٹرز نے بھی کہا ہے کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے ایک مسلح شخص کو، جس نے مشرقی سعودی عرب کی ایک امام بارگاہ پر حملہ کیا تھا، ہلاک کردیا ہے-
دمام کی مسجد مسجد امام حسین (ع) میں بھی حملے کی اطلاع ہے واقعے کی ذمہ داری داعش سے وابستہ بحرینی شدت پسند تنظیم نے قبول کرلی ہے۔