مصر میں رنگین جلدوں والے قرآن مجید کے نسخوں کی جمع آوری پر متضاد آراء/ شیعہ قرآن ہونے کے الزامات

IQNA

مصر میں رنگین جلدوں والے قرآن مجید کے نسخوں کی جمع آوری پر متضاد آراء/ شیعہ قرآن ہونے کے الزامات

7:08 - November 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3443887
بین الاقوامی گروپ: رنگین قرآنی نسخوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ رنگین جلد والے نسخے شیعوں کے قرآن ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «التحریر»،کے مطابق مصر میں رنگین جلد والے قرآن مجید کے نسخوں کی جمع آوری پر مختلف رد عمل جاری ہے
  کچھ لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ یہ قرآن شیعوں کے قرآن ہیں
مصر میں ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سربراہ ضیاءالدین محمد کا کہنا ہے کہ رنگین جلد والے قرآن بیروت سے منگوائے گئے ہیں اور یہ الازھر کے شائع کردہ نہیں
اسلامی تحقیقاتی مرکز کے رکن  محمد الشحات الجندی کا کہنا ہے کہ ایسے رنگین جلد والے قرآن مجید شائع کرنا درست کیونکہ اس سے اس مقدس کتاب کی حیثیت اور تقدس پامال ہوتی ہے
قابل ذکر ہے کہ رنگین اور پھولدار جلدوں والے قرآنی نسخوں کی فروخت پر مصر میں اعتراضات کا بازار گرم ہے
جامعہ الازھر نے بھی ایسے قرآنی نسخوں کی اشاعت کی سخت مذمت کی ہے
مصری علما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے قرآنی نسخوں کی فروخت جرم شمار ہوگا اور کسی کو اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

3443307

ٹیگس: قرآن ، شیعہ ، مصر ، جمع ، آوری
نظرات بینندگان
captcha