شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 138 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

IQNA

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 138 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

16:15 - November 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3446347
بین الاقوامی گروپ:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا اہتمام/ افکار اقبال آج بھی خانہ فراموشی کے سپرد

ایکنا نیوز-آج اقبال ڈے منایا جارہا ہے اور ہر سال کی طرح آج بھی رسم کے طور پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے ۔ لاہور میں یوم اقبال کے موقعہ پر مزار اقبال پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے مزار پر سیکورٹی کے فرائض سنبھال لئے ۔

شاعر مشرق جنکو دنیا بھر میں انقلابی شاعر اور عظیم اسلامی فلاسفر کے عنوان سے احترام دیا جاتا ہے آج تک پاکستان میں ان کی تعلیمات،شاعری اور افکار سے فایدہ آٹھانے کے حوالے سے سنجیدہ کوشش نہیں ہویی ہے اور صرف چند محدود اشعار کتابوں میں ڈالکر طفل تسلی دی جاتی ہے کہ فکر اقبال زندہ ہے !

بلاشبہ زندہ قومیں ہی اپنے ہیروز کو یاد اور انکے افکار زندہ رکھتی ہیں مگر پاکستان میں کونسے عوامل ہیں جو افکار اقبال کے آج تک مخالف ہیں سوچنے کی بات ہے ۔

ٹیگس: اقبال ، شاعر ، یوم ، منایا
نظرات بینندگان
captcha