افغان صدر نے ہزارہ افغان شیعوں کے قتل کی مذمت کردی

IQNA

افغان صدر نے ہزارہ افغان شیعوں کے قتل کی مذمت کردی

7:21 - November 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3446900
بین الاقوامی گروپ: اشرف غنی نے آٹھ شیعہ ہزارہ افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین وحشیانہ عمل قرار دیا

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان صوبے زابل میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ ہزارہ شیعہ افغان باشندوں کے داعش کے ہاتھوں وحشتناک قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا اقدام کسی دین اور آئین میں درست نہیں
ان افراد کو چند دن پہلے اغوا کیا گیا اور گذشتہ روز انکے سرکٹے لاشیں صوبہ زابل سے مل گئی تھیں۔


اشرف غنی نے فوری اجلاس بلانے اور واقعے کی ذمہ داروں کی گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا ۔


ہزارہ شیعہ جو افغانستان کی ایک چوتھائی آبادی ہے عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے.

3446558

ٹیگس: افغان ، شیعہ ، قتل ، مذمت ، صدر
نظرات بینندگان
captcha