ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع»کے مطابق مصر کے مفتی اعظم «شوقی علام» نے پیرس بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور انسانیت سوز واقعہ قرار دیا
انہوں نے شدت پسندی کو زہر قاتل قرار دیتے ہوئے اس سے مقابلے کے لیے عالمی اور منظم کوششوں کو ضروری قرار دیا
مفتی شوقی نے گیارہ ستمبر کے بعد کی صورتحال کو مثال قرار دیتے ہوئے حالیہ واقعے کے تناظر میں مسلمانوں پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے جان بحق افراد کے لواحقین اور حکومت فرانس سے ہمدردی کا بھی اظھار کیا اور زخمیوں کی شفا کے لیے دعا کی ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور فرانس میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ۔