ایکنا نیوز- مصر کے روزنامه «الیوم السابع» کے مطابق اکثر صارفین اس تصویر کو مشکوک قرار دیں رہے ہیں
داعش کی شائع کردہ تصویر کے مطابق مذکورہ شخص باتھ روم میں قرآن کے ساتھ تصویر بنوا رہا ہے
جبکہ صارفین کا خیال ہے کہ ایک مسلمان شخص قرآن کے ساتھ باتھ روم میں جاتا ہی نہیں ۔
تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شخص دراصل ٹیبلٹ کے ساتھ تصویر بنوا رہا ہے مگر اس کو ایڈیٹ کرکے قرآن ہاتھ میں تھمایا گیا ہے اور ساتھ ہی اس شخص کا ہیر اسٹائل اور مخصوص انداز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کسی سکھ کی تصویر ہے نہ کہ مسلمان شخص کی
داعش نے تصویر پوسٹ کیوں کی ؟
واضح ہے کہ دین اسلام جو امن و محبت کا دین ہے اسکو بدنام کرنے کا کام یہی گروہ انجام دے رہا ہے اور اس حوالے سے وہ کسی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا اور اس گروپ کے پیچھے پوشیدہ ہاتھ اور طاقتوں کا ہدف بھی اسلام اور قرآن کو بدنام کرنا ہے حالانکہ قرآن میں کسقدر انسانیت، محبت اور امن و دوستی کا حکم دیا گیا ہے اور اسلام کا پیغام ہی امن و سلامتی ہے ۔ قرآن مجید میں واضح طور پر فرمایا گیا ہے کہ (مَن قَتَلَ نَفْساً بِغَیْرِ نَفْس أَوْ فَسَاد فِی الأَرْضِ فَکَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیعاً وَ مَنْ أَحْیَاهَا فَکَأَنَّمَا أَحْیَا النَّاسَ جَمِیعاً): یعنی قصاص یا فساد پھیلانے کے جرم کے علاوہ اگر کسی نے ایک شخص کو قتل کیا تو گویا پوری انسانیت کو قتل کیا ہے اور ایک انسان کی جان بچانا گویا انسانیت کو بچانا ہے (مائده: 32)
اور ان آیاتوں کے برعکس یہ دہشت گرد گروپ شب و روز خون ناحق بہا رہا ہے اور وہ بھی اسلام کے نام پر!