دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اوردنیا بھرسے خاتمہ ضروری ہے، نوازشریف

IQNA

دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اوردنیا بھرسے خاتمہ ضروری ہے، نوازشریف

14:46 - November 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3455244
بین الاقوامی گروپ:پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔ نواز شریف سے فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور پیرس واقعات کے ذمہ دار اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے اس لئے دہشت گردوں کا پاکستان، فرانس اور دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔

1859732

نظرات بینندگان
captcha