پاکستان؛ ہزاروں زائرین کو چہلم میں عراق پہنچنے سے روکنے کی سازش

IQNA

پاکستان؛ ہزاروں زائرین کو چہلم میں عراق پہنچنے سے روکنے کی سازش

9:20 - November 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3457231
بین الاقوامی گروپ: سیکورٹی کے نام پر ہزاروں زائرین اس وقت کویٹہ کی سرزمین پر ہفتوں سے اجازت نامے کے منتظر بیھٹے ہیں / حکومتی پالیسی کے خلاف مظاہرہ

ایکنانیوز- چہم امام حسین صرف چند دن کے فاصلے پر ہے اور حکومت ٹال مٹول سے سیکورٹی کے نام پر اب تک زایرین کو اجازت نہیں دے رہی ۔ اس صورتحال میں اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ زایرین چہلم میں کربلا نہ پہنچ سکے۔ اس ناروا پالیسی کے خلاف گذشتہ رات ہزاروں کی تعداد میں زایرین نے میزان چوک اور موسی چیک پوسٹ کے علاقے میں مظاہرہ کیا اور دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا
آخری اطلاع کے مطابق حکومت نے دھرنا کے شرکا کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ کل زائرین کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا.

 

نظرات بینندگان
captcha