ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Muslim Village»، کے مطابق « » (#Iwill RideWithYou) کے عنوان سے تمام ٹرانسپورٹ میں ٹورنٹو کے شہری اپنے مسلمان ہموطنوں کا ساتھ دیں گے اور اظہار یک جہتی کے لیے انکے ساتھ ساتھ سفر کریں گے
ٹورنٹو کے میڑو اسٹیشن میں دو مسلمان خواتین پر حملے کے بعد اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
ٹویٹر میں بہت سے صارفین نے اس مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پیرس واقعے کے بعد بہت سے شہروں میں اسلام فوبیا میں شدت آگئی ہے۔
هشٹیگ کے زریعے سے «...» (#StandWithMuslimsTO) کے نام سے بھی ٹورنٹو کے شہری مسلمانوں پر حملے کی مذمت اور ان سے ہمدردی کا اظھار کررہے ہیں۔
گذشتہ جمعے کو بھی ٹورنٹو میں مسلمانوں کی حمایت میں بہت بڑا مظاہرہ منعقد کیا گیا تھا۔