اگلے چند دنوں کے دوران داعش کس شہر پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے؟ ایسا انکشاف کہ سیکیورٹی حکام کی نیندیں اڑگئیں

IQNA

اگلے چند دنوں کے دوران داعش کس شہر پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے؟ ایسا انکشاف کہ سیکیورٹی حکام کی نیندیں اڑگئیں

8:24 - December 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3459776
بین الاقوامی گروپ: ایک سکیورٹی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ داعش برطانیہ سے بدلہ لینے کے لیے پیرس حملے کی طرز پر لندن یا کسی دوسرے بڑے برطانوی شہر میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور تنظیم یہ حملہ کچھ ہی دنوں میں کرنا چاہتی ہے۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان- روس نے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کیں تو داعش نے اس پر حملوں کا اعلان کر دیا۔ شدت پسند تنظیم نے روسی مسافر طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا اور گزشتہ دنوں اس کے ایک باشندے کا سر قلم کر دیا۔ اب برطانیہ بھی داعش کے خلاف جنگ میں کود پڑا ہے اور ایک سکیورٹی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ داعش برطانیہ سے بدلہ لینے کے لیے پیرس حملے کی طرز پر لندن یا کسی دوسرے بڑے برطانوی شہر میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور تنظیم یہ حملہ کچھ ہی دنوں میں کرنا چاہتی ہے۔

سکیورٹی ماہر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں حملوں کے لیے داعش ان برطانوی باشندوں کو استعمال کرے گی جو شام جا کر اس میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، وہ انہیں کسی طرح واپس برطانیہ پہنچائے گی، جو واپس پہنچ کر حملہ کریں گے۔

برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق کئی یورپی خفیہ ایجنسیاں بھی برطانیہ پر داعش کے حملے کے خطرے سے آگاہ کر چکی ہیں۔ ان ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق داعش کی فہرست میں پیرس کے بعد برطانیہ کا نمبر ہے اور برطانیہ کے شام میں بمباری شروع کرنے سے اس کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔دہشت گردانہ امور کے تجزیہ کار پاﺅل کرویک شینک نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سینئر یورپی حکام سے بات کر چکا ہوں جو انسداد دہشت گردی کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ ان سب کا کہنا تھا کہ داعش برطانیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔پاﺅل کا کہنا تھا کہ داعش برطانیہ پر حملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور جلد از جلد اس پر عمل کرناچاہتی ہے۔
دوسری طرف برطانوی ایجنسی ایم آئی5کے سربراہ نے بھی اپنی حکومت کو داعش کے حملے کی وارننگ دی ہے۔ایجنسی کے سربراہ اینڈریو پارکر نے لندن کے لارڈ میئر کی طرف سے منعقدہ سالانہ دفاع اور سلامتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہلی بار کھلے عام یہ اعتراف کیا کہ ”ہم دہشت گردوں کے درمیان رابطوں کو توڑنے کے لیے ان کے کمپیوٹر ہیک کرتے ہیں۔ “ انہوں نے کہا کہ اب تک 750برطانوی شہری شام جا کر داعش جوائن کر چکے ہیں اور عین ممکن ہے کہ داعش انہی لوگوں کو واپس بھیج کر حملہ کروائے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایجنسی کے 80فیصد وسائل داعش کی طرف سے برطانیہ میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کو روکنے پر صرف کر رہے ہیں لیکن ہم تمام تر کامیابیوں کے باوجود سب کچھ روک دینے کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

302730

ٹیگس: داعش ، برطانیہ ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha