آج 28 صفر بروز جمعہ - روزِ رحلتِ حضرت محمد خاتم النبیین(ص) اور یوم شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام آج منایا جا رہا ہے۔

IQNA

آج 28 صفر بروز جمعہ - روزِ رحلتِ حضرت محمد خاتم النبیین(ص) اور یوم شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام آج منایا جا رہا ہے۔

9:30 - December 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3462035
بین الاقوامی گروپ: اسلام آباد،لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جن سے خطاب کے دوران علماء و ذاکرین حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ علم و ذوالجناح اور شبیہہ تابوت کے ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے، جن میں عزادار ماتم و زنجیر زنی کریں گے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسن علیہ السلام  کا یوم شہادت آج (جمعہ) کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جن سے خطاب کے دوران علماء و ذاکرین حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ علم و ذوالجناح اور شبیہہ تابوت کے ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے، جن میں عزادار ماتم و زنجیر زنی کریں گے۔ لاہور میں شہادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس اندرون شہر موچی دروازہ سے برآمد ہو گا جو وہیں اختتام پذیر ہو گا۔ کوئٹہ میں جلوس عزا علمدار روڈ سے برآمد ہوکر بہشت زینب (س) میں اختتام پذیر ہوگا۔

حضرت محمد (ص)ِ نے کنجوسی کی شدید مذمت کی هے:
ایک دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کعبے کے طواف میں مشغول تھے کہ اتنے میں ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ کعبے کا پردہ پکڑ کر کہہ رہا ہے:
خدایا! تجھے اس گھر کی حرمت کی قسم مجھے بخش دے۔
آپ نے اس سے پوچھا: کیا گناہ کیا ہے؟
کہا: میں ایک مالدار آدمی ہوں۔ جب کوئی فقیر میری طرف آتا ہے اور مجھ سے کسی چیز کا سوال کرتا ہے تو میرے بدن میں آگ لگ جاتی ہے ۔
آپ نے اس سے فرمایا: مجھ سے دور ہو جا، مجھے اپنی آگ میں مت جلا۔
اس کے بعد فرمایا: اگر تم رکن اور مقام کے درمیان دو ہزار رکعتیں نماز پڑھو اور اتنا گریہ کرو کہ اشکوں سے نہریں جاری ہو جائیں لیکن کنجوسی کی خصلت کے ساتھ مر جاو تو اہل جہنم کے ساتھ محشورہو گے۔
بحوالہ کتاب: جامع السعادات، علامہ نراقی،ج ۲،ص۱۵۴

504172

نظرات بینندگان
captcha