یمن میں اسکول و مدارس سعودی عرب کے نشانے پر

IQNA

یمن میں اسکول و مدارس سعودی عرب کے نشانے پر

9:38 - December 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3462037
بین الاقوامی گروپ: ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت تشکیل پانے والے اتحاد نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی اسکول و مدارس کو نشانہ بنا کر ہزاروں بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایمنیسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک، یمن کے خلاف جارحیت کے لئے سعودی اتحاد کو ہتھیار فراہم کرتے رہے ہیں۔ اس عالمی تنظیم نے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ، سعودی اتحاد کو ہتھیاروں کی منتقلی اور اس اتحاد کے ہاتھوں انجام پانے والے جنگی جرائم کے ارتکاب کی روک تھام کریں۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اگست سے اکتوبر تک یمن میں اسکول و مدارس پر پانچ بار حملے کئے گئے ہیں جن میں پانچ افراد شہید اور چودہ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں چار بچّے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد کی جانب سے اسکولوں اور مدارس کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ہزاروں بچّے تعلیم کے حصول سے محروم ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و مشار کے مطابق یمن کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار سات سو سے زائد افراد شہید اور پچّیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچّے بھی شامل ہیں۔

201741

نظرات بینندگان
captcha