شمالی نائجیریا؛ مسجد میں دھماکہ/ درجنوں نمازی ہلاک

IQNA

شمالی نائجیریا؛ مسجد میں دھماکہ/ درجنوں نمازی ہلاک

11:30 - December 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3500009
بین الاقوامی گروپ: شمالی نایجیریا کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم بیس نمازی ہلاک ہوچکے ہیں
ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق نایجیرین حکام کا کہنا ہے کہ مایڈوگوری شہر کی مسجد میں بم دھماکہ ہوا ہے جسمیں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہوچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں بیس افراد ہلاک جبکہ سو کے قریب دیگر نمازی زخمی ہوچکے ہیں۔
اب تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نایجیریا کے شہر جیداری میں بھی بوکرحرام دہشت گرد تکفیری گروپ کے حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔

3470515

نظرات بینندگان
captcha