بین الاقوامی گروپ:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔