برطانیہ؛ آیت‌الله النمرکی شہادت پر اسلامی مرکز کا اعلامیہ جاری

IQNA

برطانیہ؛ آیت‌الله النمرکی شہادت پر اسلامی مرکز کا اعلامیہ جاری

12:37 - January 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500047
بین الاقوامی گروپ: اسلامی مرکز برطانیہ نے ایک پیغام میں اعدام آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر کی شدید مذمت کی ہے

ایکنا نیوز- اسلامی مرکز برطانیہ نے لندن سے جاری بیان میں آیت اللہ شیخ نمر کی پھانسی کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیا

بیان میں کہا گیا ہے

«بسم الله الرحمن الرحیم

لاَّ يُحِبُّ اللّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوَءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ مَن ظُلِمَ وَكَانَ اللّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا؛اللہ تعالی بلند آواز میں فریاد اور سخت الفاظ کو پسند نہین کرتا مگر یہ کہ کسی پر ظلم کیا گیا ہو اور خدا سننے والے اور دانا وحکیم ہے .(النساء/ آيه 148)

آیت‌الله شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کی خبر نے تمام امت اسلامی اور بالخصوص آزادی پسندوں کے دلوں کو مغموم کردیا ہے

اگرچہ قید و بند اور عدالتی کاروائیوں کے انداز نے شہادت کو امکان پذیر بنادیا تھا مگر یہ توقع نہ تھی کہ ربیع الاول کے مقدس اور رحمت سے لبریز مہینے میں کہ جسمیں امت اسلامی کے اندر وحدت کی کوششیں کی جاتی ہیں اس مہینے میں اس طرز پر اس داعی وحدت کو شہید کیا جائے گا

آج امت کو وحدت کی اشد ضرورت ہے ایک طرف تکفیری گروہوں نے امت کے اتحاد کو مخدوش کردیا ہے اور دوسری طرف سعودی حکام مظلوم یمینیوں پر بم برسا رہے ہیں

کیا اللہ تعالی اور رسول اکرم(ص) اور مومنین ان اقدامات سے خوش ہوں گے؟ کیا قرآن نہیں فرماتا کہ «قُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ»؟

اسلامی مرکز برطانیہ اس مظلومانہ شہادت کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور آل سعود سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قومی اور قبیلے کے مفادات کی بجائے عقل ومنطق کی بنیاد پر امت کے منافع کو اولویت دے بلاشبہ الملک یبقی مع الکفر ولا یبقی مع الظلم».

مرکز اسلامی انگلیس
نظرات بینندگان
captcha