ذات اقدس الهی کی شان میں شارلی ابدو کی گستاخی!

IQNA

ذات اقدس الهی کی شان میں شارلی ابدو کی گستاخی!

12:40 - January 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500049
بین الاقوامی گروپ: اسلامو فوبیا میں پیش پیش شارلی ابدو نے اس بار ذات الہی کی شان میں توہین آمیز خاکہ شائع کردیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے عربی 21 کے مطابق فرانس کے گستاخ میگزین شارلی ابدو نے اپنے دفتر پر حملے کی برسی پر اللہ رب العزت کی شان میں گستاخانہ خاکہ شائع کردیا ہے جسمیں اللہ تعالی کی ذات اقدس کو انسانی شکل میں پیش کیا گیا ہے !

اس توہین آمیز مگزین کے جلد پر خاکہ بنایا گیا ہے جسمیں عنوان دیا گیاہے کہ «خدا مجرم ہے» اور لکھا ہے کہ : «ایک سال گذرگیا مگر مجرم اب تک آزاد ہے!».

اس سنخے کو ایک ملین کی تعداد میں چھاپنے اور اسکے ہزاروں جلد ملک سے باہر بیجھوانے کا پروگرام بنایا گیا ہے

شارلی ابدو کے دفتر پر گذشتہ سال سات جنوری کو حملہ کیا گیاتھا اور ذمہ داری القاعدہ نے قبول کرلی تھی

اس میگزین میں متعدد بار توہین آمیز خاکے شائع ہوچکے ہیں جسپر عالم اسلام میں بڑے مظاہرے ہوئے ہیں

خیال کیا جاتا ہے کہ اس بار خدایے برتر کی شان میں توہین آمیز خاکے سے «تمام آسمانی مذاہب کے عقیدے» کو نشانہ بنایا گیا ہے جسپر اعتراضات سامنے آرہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha