پنجاب میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کو بند کرانے کیلئے داعش کی دھمکی

IQNA

پنجاب میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کو بند کرانے کیلئے داعش کی دھمکی

12:01 - January 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500058
بین الاقوامی گروپ: پنجاب کے شہر ڈنگہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں
ایکنا نیوز-

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 5 جنوری کو حسب معمول کھلا تو تدریسی حصے سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے۔ پمفلٹس پر تحریر تھا کہ ’’ہم اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، اسکول کو بند کردو ورنہ ایک ہزار بچیوں کے نقصان کی ذمہ داری تم پر عائد ہو گی۔ داعش زندہ باد‘‘

لڑکیوں کے سرکاری اسکول کو دھمکی آمیز خط کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اسکول کا محاصرہ کر لیا اور اسکول کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ واقعہ کے بعد طالبات کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان حکام اب تک داعش کے وجود کے حوالے  سے تذبذب کا شکار ہیں اور موثر کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha