امریکہ میں مسحی خاتون ٹیچر کو اسکارف پہننے پر خارج کرنے کا فیصلہ!

IQNA

امریکہ میں مسحی خاتون ٹیچر کو اسکارف پہننے پر خارج کرنے کا فیصلہ!

8:00 - January 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500064
بین الاقوامی گروپ: مسیحی کالج ویٹون میں شعبہ سیاسات کی ٹیچر لاریسیا هوکینز کو اسکارف پہننے پر کام سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «news.com.au»،کے مطابق مسلمانوں کی حمایت میں اسکارف پہننے پر لاریسیا هوکینز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

هوکینز نے مسلمانوں کے خلاف ڈونالد ٹرامپ کی تقریر پر احتجاجا اسکارف سر پر اوڑھا جو کالچ انتظامیہ پر سخت گذرا ۔

انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسلمانوں سےاظھار یکجہتی کے لیے اسکارف پہن کر فیس بک پر دوسروں کو بھی چادر پہننے کی دعوت دی

لاریسیا نے فیس بک کمنٹس میں کہا تھا کہ عیسی پیغمبر سے عشق کی بنا پر وہ مسلمانوں کی حمایت کررہی ہے جو گوشہ تنہائی میں دھکیل دیے گیے ہیں حالانکہ مسلمان اور عیسائی دونوں ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں

کالج انتظامیہ سے اسکا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے کام سے روک دیا اور کہا ہے کہ اسکارف نہیں بلکہ فیس بک پر مذکورہ کمنٹس کی وجہ سے اسے کام سے روک دیا گیا ہے اور اب اس ٹیچر کو کام سے فارغ کرنے پر غور کیا جارہا ہے

هوکینز نے کہا ہے کہ اسے کام سے روک دیا گیا ہے اور اس حوالے سے وہ جلد شیکاگو کلیسا سے اس کے خلاف شکایت کرے گی.
نظرات بینندگان
captcha