اٹلی. میں شیخ نمر کی شہادت پر عوامی مظاہرہ

IQNA

اٹلی. میں شیخ نمر کی شہادت پر عوامی مظاہرہ

8:44 - January 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500066
بین الاقوامی گروپ: مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مظاہروں میں بڑی تعداد میں شریک لوگوں نے آل سعود کے خلاف عالمی کاروایی کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- آل اٹلی مومنین کی طرف سے میلانو چنتیرالے اسٹیشن پر سعودی عرب میں
بے گناہ شعیہ عالم دین شیخ نمر اور ان کے ساتھیوں کا سر قلم کرنے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اٹلی بھر سے
جعفریہ آرگنائزیشن لینیانو نووارا،امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کارپی،امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن میلانو،امامیہ ویلفیئر بریشیا،حسینی ویلفیئر سنٹر بیرگامو،العصر ویلفیئر کارپی،ایران عراق لبنان سوڈان بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے شیعہ سنیمسلمانوں نے بھر پور شرکت کی اور سعودی عرب کے اس اقدام کوایک بڑی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے
عالمی عدالت سے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث آل سعود کو ان کے کیے کی انہیں سزا دی جائے اور سعودی عرب کو اس بادشاہی نظام سے پاک کیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha