ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق نایجیرین فوج اور پولیس نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ شیخ زکزاکی خیریت سے ہیں
قابل ذکر ہے کہ 13 دسامبر 2015 کو زاریا شہر میں شیخ ابراهیم زکزاکی، نایجیرین اسلامی تحریک (IMN)، کے سربراہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔واقعے کے بعد دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے ہیں اور شیخ زکزاکی کی جسمانی حالت کے حوالے سے اب تک کوئی درست اطلاع نہیں ملی ہے ۔
شیخ زکزاکی کے تین سو سے زائد حامیوں کو واقعے میں ہلاک کیا گیا تھا اور شیخ زکزاکی کے خاندان میں سے کئی لوگ شہید اور زخمی ہوئے تھے
نایجیریا میں خواتین کا بڑا مظاہرہ منعقد ہوا جسمیں بڑی تعداد میں خواتین شیخ زکزاکی کی آزادی کا مطالبہ کررہی تھیں
خواتین مظاہرے میں شریک لیڈر «حاجیه عایشه حسن» نے فوج سے مطالبہ کیا کہ شیعہ قتل کیے جانے والے سینکڑوں افراد کے جنازے فوری طور پر انکے حوالے کیے جائے تاکہ وہ اسلامی طرز اور روایات کے مطابق ان افراد کو دفن کرسکے۔