موزمبیق کی کم عمر قاریہ کا اعزاز

IQNA

موزمبیق کی کم عمر قاریہ کا اعزاز

8:23 - January 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500070
بین الاقوامی گروپ: سوڈان بین الاقوامی قرآنی مقابلون میں شریک نو سالہ «زکیا ابوبکر»، تین روایتوں کے ساتھ قرآن مجید کی حافظہ ہے

ایکنا نیوز- سوڈان نیوز کے مطابق نوسالہ حافظہ «زکیا ابوبکر» خواتین حفظ مقابلوں میں شریک ہے اور انکو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کم عمری میں تین اہم روایتوں «حفص»، «شعبه» اور «السوسی» کے ساتھ قرآن مجید مکمل حفظ کے ساتھ پڑھ سکتی ہے۔

سوڈان بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «جایزه خرطوم» بدھ کے دن سے شروع ہوچکا ہے اور اس کم عمر حافظہ کی تلاوت سن کر بہت سے لوگوں کے آنسو فرط شوق سے نکل آئے۔

حفظ، تجوید اور تفسیر کے ساتویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے خواتین اور مردوں کے الگ مقابلے اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہیں گے۔

اسلامی اور غیر اسلامی ممالک سے متعدد خواتین اور مرد قاری اور حافظ قرآن مقابلوں میں شریک ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha