حرمین شریفین کے نا م پر نکالی گئی ریلی کو اسلام آباد کے عوام نے رد کردیا

IQNA

حرمین شریفین کے نا م پر نکالی گئی ریلی کو اسلام آباد کے عوام نے رد کردیا

8:25 - January 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500071
بین الاقوامی گروپ: : اسلام آباد میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی جانب سے سعودی عرب کی ایما پر نکالی جانے والی نا م نہاد دفاع حرمین شریفین ریلی کو پاکستانی عوام نے بری طرح سے رد کردیا

ایکنا نیوز- شیعہ نیو ز کے مطابق ریلی میں صر ف 259 افراد شریک تھے،اطلاع کے مطابق ریلی لال مسجد سے آبپارہ چوک تک نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، بعد نماز جمعہ جب ریلی کا آغا ز ہوا تو عوام نماز پڑھ کر واپس چلی گئی، ریلی میں کالعدم جماعتوں کے کارکنان شریک ہوئےجنکی تعداد کو انگلیوں پر گنا جاسکتا تھا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق حرمین شریفین کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن عوام نے سمھجداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیزوں پر اُٹھائے حرمین شریفین کے دھوکے کو بری طرح رد کردیا۔
دوسری جانب اہلسنت قائدین نے بھی اس نام نہاد دفاع حرمین شریفین ریلی اور مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ سعودی عرب سنی مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتا، اس مارچ اور ریلی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی دفاع حرمین شریفین کے لئے بنائے گئے اس اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دفاع حرمین کے نام پر بنائے گئے اس اتحاد کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز لال مسجد سے ہوا، اور لال مسجد وہ ہے جہاں سے داعش کی حمایت کی گئی جبکہ داعش نے ہی کعبہ اور مدینہ میں روضہ رسول (ص) کو مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے، سوشل میڈیا صارفیین نے اس اتحاد کو دفاع حرمین کی جنگ ۔۔ داعش کے سنگ قرار دیا ہے.
نظرات بینندگان
captcha