ایکنا نیوز- شیعہ نیو ز کے مطابق ریلی میں صر ف 259 افراد شریک تھے،اطلاع کے مطابق ریلی لال مسجد سے آبپارہ چوک تک نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، بعد نماز جمعہ جب ریلی کا آغا ز ہوا تو عوام نماز پڑھ کر واپس چلی گئی، ریلی میں کالعدم جماعتوں کے کارکنان شریک ہوئےجنکی تعداد کو انگلیوں پر گنا جاسکتا تھا۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق حرمین شریفین کا نام استعمال کرکے مسلمانوں
کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن عوام نے سمھجداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے
نیزوں پر اُٹھائے حرمین شریفین کے دھوکے کو بری طرح رد کردیا۔
دوسری جانب اہلسنت قائدین نے بھی اس نام نہاد دفاع حرمین
شریفین ریلی اور مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ سعودی عرب سنی
مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتا، اس مارچ اور ریلی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔