داعش کی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں جاری

IQNA

داعش کی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں جاری

10:39 - January 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500077
گروه بین‌الملل: داعش نے سوشل میڈیا پر «kybernetik» کے عنوان سے ویب پیچ پر مغرب سے میڈیا وار کے مقابلوں کے گر سکیھنے کے طریقے متعارف کرا ئی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق ویب پیچ «kybernetik» پر داعش جوانوں کو میڈیا وار کے گر سکھارہی ہے جو جرمن زبان میں تیار کیا گیا ہے۔

مصری دارلفتوی کے مطابق داعش تمام دیگر شدت پسند گروپوں سے زیادہ مجازی دنیا میں سرگرم عمل ہے اور میڈیا وار میں حیرت انگیز تیزی سے کام کررہی ہے۔

سوشل میڈیا میں جوانوں کو بھرتی کرنے ، انکی برین واشنگ اور خوف و ہراس پھیلانا داعش کا اہم محور عمل ہے۔

داعش میڈیا وار کو ایک شرعی فریضے کے طور پر انجام دے رہی ہے اور اب تک مختلف زبانوں میں فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ پر سرگرمیاں انجام دے چکی ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha