نائجیریا؛ شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے ملک گیر مظاہرہ

IQNA

نائجیریا؛ شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے ملک گیر مظاہرہ

7:38 - January 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500082
بین الاقوامی گروپ: نایجیریا اسلامی تحریک (IMN) کے سربراہ اور شیعہ رہنما اور عالم دین شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے ملک گیر مظاہرے کیے گئے

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق نایجیریا کے مختلف علاقوں میں عوامی مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہرین شیخ زکزاکی کی فوری آزادی کا مطالبہ کررہے تھے.


گذشتہ مہینے کو شیخ زکزاکی کے علاقے پر فوج کے حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو
ئے تھے جبکہ شیخ زکزاکی کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا.

قابل ذکر ہے کہ اکثر شدید زخمیوں کو علاج سے محروم رکھا گیا اور بعض زخمیوں کے جان بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اگر چہ فوج اور حکام کے مطابق شیخ زکزاکی زندہ اور خیریت سے ہیں مگر انکو اب تک منظر عام پر نہیں لایاگیا ہے.

نظرات بینندگان
captcha