ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق «صحیح بخاری و مسلم» کے عنوان سے بنایے گئے پیج پر احادیث اور روایات کے بعد اچانک شیعوں کے حوالے سے گمراہ کن اور توہین آمیز تبلیغات کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا .
پیج بنانے والوں کی کوشش ہے کہ
«مسلم» (مسلم نیشابوری مصنف کتاب صحیح
مسلم) اور «بخاری» (حافظ بن مغیره بخاری مصنف کتاب صحیح بخاری) کو فرقہ پرست علما
کے طور پر پیش کریں
اس صفحے کے لاکھوں فالو ور ہیں جو اس پیج سے منسلک ہیں حال ہی میں اس صفحے میں سازش کے تحت کوشش کی گئی ہے کہ دیکھا یا جائے کہ ، یهودی اور عیسائی دونوں شیعوں سے بالاتر اور پاک
تر ہیں ۔
اعتراضات کے بعد صفحہ غایب کردیا گیا
الوطن آنلاین نیوز کے مطابق اکثر صارفین نے اس پیج کو بخاری اور مسلم کی توہین
قرار دیتے ہوئے مطالبہ کہ اس صفحے کو فوری
طور پر ہٹایا جا ئے ۔ اعتراضات کے بعد اس پیج کو
ہایڈ کردیا گیا ہے
اس صفحے پر مذکورہ توہین کے بعد بڑی تعداد میں صارفین اس سے بیزاری اورلاتعلقی کا
اظھار کررہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم اہل سنت کی متعبر ترین کتابوں میں شامل
ہیں ۔