ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «ghanaweb»،کے مطابق جمعہ کو افریقن ملک گھانا کے شهر «سکوندی» میں واقعہ پیش آیا ہے۔
ایک اپارٹمنٹ جسمیں ایک گھانا اور دو لبنانی باشندے رہایش پذیر تھے کو اس وقت آگ لگی جب گھر میں کویی موجود نہ تھا ۔ واقعے میں پورا اپارٹمنٹ مع سازو سازمان مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن گیا مگر معجزانہ طور پر ایک جلدقرآن مجید کا نسخہ مکمل طور پر محفوظ رہا ۔
البتہ اس سے پہلے بھے دنیا کے مختلف حصوں میں ایسے متعدد واقعے رونما ہوچکے ہیں جنمیں سب کچھ جلنے کے باوجود قرآن مجید کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔