ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے روسیا الیوم کے مطابق فلپائن میں چار شدت پسند عناصر نے الائنس بناکر داعش سے وابستگی کا اعلان کردیا ہے.
فلپائن کے شدت پسند گروپ «ابوسیاف» کے سربراہ اسنلون حابیلون کو اس نام نہاد خلافت یا حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیاہے.
تجزیہ نگاروں کے مطابق شام اور عراق میں سخت شکست کے بعد داعش دیگر ممالک میں جگہ
اور پناہ گاہ ڈھونڈ رہی ہے.
ماہرین کے مطابق فلپاین میں داعش کی موجودگی جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا میں
خطرے کی گھنٹی ہے جو ان ممالک میں سیکورٹی مسائل پیدا کرسکتی
ہے ۔