برطانیہ میں پگیڈا ؛ یورپ کے لیے خطرہ

IQNA

برطانیہ میں پگیڈا ؛ یورپ کے لیے خطرہ

9:05 - January 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500094
بین الاقوامی گروپ: اسلاموفوبیا پر کام کرنے والے مرکز مصری دارالفتوی کے مطابق برطانیہ میں اسلام مخالف گروہ پگیڈا کا قیام یورپ کے لیے خطرہ پیدا کرسکتا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «وٹو»،کے مطابق دارلفتوی مرکز نے برطانیہ میں اسلام مخالف سرگرمیوں میں پیش پیش ٹامی رابنسن کی سربراہی میں پگیڈا کی تشکیل کو خطرناک قرار دیا ہے.

دارالفتوی مرکز کے مطابق پگیڈا کی جانب سے اسلام کو فاشیزم نظریے سے تشبیہ دینا اس گروپ کی جہالت اور نادانی کی علامت ہے کیونکہ اسلام فاشیزم کے برعکس ہر قسم کی شدت پسندی اور قوم پرستی سے مکمل دور اور پاک ہے.


مرکز کے مطابق اس گروپ اور انکے موقف کی حمایت اور تاکید کی وجہ سے اسلام مخالف جذبات اور نفرت میں اضافہ ہوگا جس سے اسلام مخالف قوانین اور پالیسی کو تقویت ملے گی.

مرکز نے پیرس واقعات کی آڑ میں ان اسلام مخالف اقدامات کو یورپ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے ان سرگرمیوں کی روک تھام پر تاکید کی ہے.

اسلام مخالف گروپ «پگیڈا»(PEGIDA) کا قیام دسمبر 2014 کو جرمن شہر «دردسن» میں لایا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha