پاکستان 34 ملکی سعودی اتحاد میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا، سرتاج عزیز

IQNA

پاکستان 34 ملکی سعودی اتحاد میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا، سرتاج عزیز

13:09 - January 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500105
بین الاقوامی گروپ: وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 34 ملکی اتحاد کے لئے زمینی فوج مانگی اور نہ ہم بھیجیں گے کیوں کہ کسی بھی ملک میں فوج بھیجنا پاکستان کی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔
ایکنا نیوز- قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین اویس احمد لغاری کی زیرصدارت اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ کسی ملک میں فوج بھیجنا ہماری خارجہ پالیسی نہیں، پاکستان سعودی اتحاد میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجے گا تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے معلومات کا تبادلہ اوراسلحہ کی فراہمی میں حصہ لے گا اور ایران سعودی عرب تنازع میں پاکستان کسی بھی طور پر اتحاد کا حصہ نہیں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی وزیرخارجہ اور وزیردفاع نے نہ ہی پاک فوج سعودی عرب بھیجنے کا مطالبہ کیا اور نہ پاکستان اپنی فوج کسی ملک بھیجے گا۔
نظرات بینندگان
captcha