داعش کا عراق میں اپنی شکست کا اعتراف

IQNA

داعش کا عراق میں اپنی شکست کا اعتراف

15:55 - January 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500116
بین الاقوامی گروپ: گزشتہ چند روز کے دوران عراق کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے علاقے بروانہ میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایکنا نیوز- شفقنا- اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد عراق میں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عراق کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے علاقے بروانہ میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثنا عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جمعرات کے روز شمالی صوبے صلاح الدین میں تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔

عراقی عوامی رضاکاروں کے ایک کمانڈر جبار المعموری کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گرد سامرا کے مغرب میں دسیوں بم دھماکے کرکے بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔ عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر القائم میں بھی داعش کے ٹھکانے پر عراقی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی اطلاعات ہیں جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع ابلاغ نے شام میں داعش کے خود کش حملوں کی نگرانی کرنے والے سرغنہ کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے

نظرات بینندگان
captcha