ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «دنیا الوطن» کے مطابق قرآنی ادارے کے تعاون سے غزہ میں بہترین قرآنی قاریوں کی شناخت کا مقابلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے
اختتامی تقریب سے قرآنی مرکز کے سربراہ «عبدالرحمن الجمل» کے علاوہ شہر کے دیگر نامور قراء اور قرآنی مراکز کے سربراہان شریک تھے
«عبدالرحمن الجمل» نے قرآنی مقابلے کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے
انہوں نے قرانی مراکز سے وابستہ دیگر قرآن اداروں کی خدمات کی بھی تعریف کی ۔