الصوفیه آزاد / داعش کی بڑی ناکامی

IQNA

الصوفیه آزاد / داعش کی بڑی ناکامی

8:00 - January 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500128
بین الاقوامی گروپ: عراقی فورس نے الصوفیہ کا علاقہ آزاد اور عراق کا پرچم نصب کردیا ہے

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق الانبار گورنر ہاوس کے ترجمان صباح کرحوت کے مطابق عراقی فورسز کے ہاتھوں الصوفیہ کا علاقہ آزاد ہوچکا ہے اور اس علاقے پر عراق کا پرچم نصب کردیا گیا ہے۔

کرحوت کے مطابق داعش کو سخت شکست ہوئی ہے اور بھاری جانی اور مالی نقصانات کے بعد اس علاقے سے انکے عناصر فرار پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے قبضے سے پینتیس شہریوں کو بھی رہا کرالیا گیا ہے جنمیں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ۔

گورنرہاوس ترجمان کے مطابق اس وقت علاقے میں نصب بموں اور مین کی صفا
ئی کا کام جاری ہے اور علاقہ مکمل طور پر عراق فورسز کے کنٹرول میں ہے۔


میجز مجید الفتلاوی کے مطابق الرمادی کے مشرق میں واقع البوسوده اور السوره کو بھی داعش سے چھڑایا گیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha