داعش کا ایشیاء میں بڑھتا ہوا خطرہ

IQNA

داعش کا ایشیاء میں بڑھتا ہوا خطرہ

7:49 - January 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3500135
بین الاقوامی گروپ: مصری دارالفتوی مرکز کے مطابق انڈونیشیا دھماکوں کے بعد ایشیا میں داعش کے پھیلاو کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوفد» کے مطابق مصری دارالفتوی مرکز کے مطابق انڈونیشیا دھماکوں کے بعد ایشیا میں داعش کا خطرہ بڑھ چکا ہے اور اس تنظیم کی کوشش ہے کہ جنگ کا دائرہ وسیع کرکے داعش کے خلاف کاروائی کی یکسوئی کو متاثر کرسکے.


مصری دارالفتوی مرکز کے مطابق جکارتہ میں دھماکوں کے بعد جدید کی حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں سے داعش اپنے خلاف جنگ کے مرکز کو منتشر کرنے کی کوشش کررہی ہے.


مصری مرکز کے مطابق دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کاروائی سے داعش اپنے مخالف جنگ کو منحرف اور توجہ ہٹانے کی کوشش کرسکتی ہے.

نظرات بینندگان
captcha