جلد ہی نئے میزائلوں کی رونمائی کی جائے گی

IQNA

جلد ہی نئے میزائلوں کی رونمائی کی جائے گی

19:56 - January 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3500137
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جلد ہی نئے میزائلوں کی رونمائی کی جائے گی اور پابندیوں کا ایران کے میزائلی پروگرام کی توسیع و تقویت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ایکنانیوز - سحرٹی وی - ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے وزارت دفاع کی اسٹریٹیجک کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائلی صنعت پوری طرح ایرانی ماہرین کے ہی ہاتھوں میں ہے اور اس میں صرف ایرانی ماہرین کی ہی استعداد و مہارت سے کام لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افراد یا کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے سے میزائلی صنعت کی توسیع اور تقویت کا عمل ہرگز متاثر نہیں ہو گا۔ انہوں نے ایران کے میزائلی پروگرام کے خلاف امریکا کی تازہ پابندیوں کے ردعمل میں کہا کہ غلط بہانوں سے ایران پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کی کوشش ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی مخاصمانہ پالیسی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امریکا کا ایک مقصد ایران کی دفاعی قوت کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام سے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و حکمت اور مصلحت پر استوار پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں، ایرانی عوام کی بے مثال استقامت اور حکومت و وزارت خارجہ کی درایت و مجاہدت کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha