پاکستانی عالم دین: قرآن مجید مسلمانوں میں اتحاد کا محور هے

IQNA

پاکستانی عالم دین: قرآن مجید مسلمانوں میں اتحاد کا محور هے

11:27 - January 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3500141
بین الاقوامی گروپ: قرآنی تعلیمات اور سیرت النبی (ص) اهم ترین منابع هیں جو مسلمانوں کو متحد اور ترقی کی راه پر گامزن کرسکتے هیں

ایکنا نیوز- روزنامه «The Nation» کے مطابق پاکستانی عالم دین احسان‌الله عظیم نے نوشهره میں منعقده سیرت کانفرنس سے خطاب میں قرآن کو محور وحدت قرار دیا

کانفرنس میں مسلمانوں کے اتحاد میں علما کا کردار اور امت کو درپیش چیلنجیز کے حوالے سے علما اور دانشوروں نے خطاب کیا اور تمام مسالک میں وحدت پر تاکید کی گئی

احسان‌الله عظیم نے کانفرنس سے خطاب میں کها : 61 اسلامی ممالک کے پاس بڑی فوج اور طاقت کے وسایل موجود هیں مگر عدم اتفاق کی وجه سے آج فلسطین، افغانستان، عراق، کشمیر وغیره میں حالات افسوسناک هیں۔

انهوں نے کها که دین اور دهشت گردی کوئی تعلق نهیں اور جو دهشت گرد عناصر هیں وه انسانیت کا دشمن اور لادین لوگ هیں

انکا کهنا تھا که حضرت محمد(ص) رحمت اللعالمین تھے جو صلح، عشق، برادری و بقائے باهمی کا پیغام لائے تھے اور عمل سے انهوں نے ثابت بھی کیا

نظرات بینندگان
captcha