ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق «ڈیووس» کا سالانه اجلاس بدھ کو منعقد هورها هے جسمیں ایک سوپچاس ممالک سے اهم اسکالرز شرکت کریں گے.
اجلاس سے مصر کے مفتی شوقی «اسلامی تعلیمات»اور «تمدنوں میں هم آهنگی اور بقایے باهمی » کے موضوع پر خطاب کریں گے.
اس سالانه اجلاس میں اسلام، رحمت اللعالمین(ص) کی سیرت اور امن و محبت کے پیغام پر بھی خطابات هوں گے.
شوقی نے اجلاس میں روانگی سے قبل ایک گفتگو میں کها : عالمی اداروں کی اخلاقی ذمه داری بنتی هے که شدت پسندانه افکار اور نظریات کے خلاف اقدام اور علما کو متحد اور متفق کرانے کے لیے اقدامات کریں.
مصرکے مفتی اعظم اس سفر میں اقوام متحده کے سیکریٹری جنرل «بان کی مون»، عالمی اقتصادی کونسل کے سربراه اور دیگر اهم سیاسی اور مذهبی لیڈروں سے تبادلہ خیال بھی کریں گے.